حیدرآباد۔24 نوبمبر (اعتماد نیوز) آج ریاستی اسمبلی میں بیروزگاری کے مسئلہ
مباحث ہوئے جس میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے تلنگانہ میں زحلوعہ محکموں
میں فوری تقررات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ چنانچہ وزیر اعلی کے
چندرا شیکھر راؤ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے تلنگانہ میں
1,07,744 مخلوعہ جائدادیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو
پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ریاست کی تقسیم کا عمل ہنوز نا مکمل
ہے۔ ملازمین کی تقسیم تاحال مکمل نہیں ہوئی ہے۔ وزیر اعلی کے تیقن دیا کہ
جوں ہی ملازمین کی تقسیم مکمل ہوگی سرکاری محکموں میں زحلوعہ جائدادوں کو
پر کیا جائیگا۔وزیر اعلی نے کہا کہ برقی کے شعبہ میں ملازمت کے بہت مواقع
ہیں۔